سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(169) عورت کا اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا

  • 11322
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1169

سوال

(169) عورت کا اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کرا چی سے عبد المجید  نے بذریعہ  فو ن  سوال کیا  ہے کہآپ نے عید نمبر  اہلحدیث  میں عورت  کے متعلق  لکھا ہے  کہ  وہ خو د قر با نی  کر سکتی  ہے  اس سلسلہ  میں آپ نے حضرت  ابو  مو سیٰ  اشعری  رضی ا للہ تعالیٰ عنہ  کے متعلق  ذکر  کیا ہے کہ وہ  اپنی بیٹیوں  کو قر با نی کر نے کا حکم دیا کر تے تھے  بخا ری کا حوالہ دیا  گیا  ہے لیکن  تلا ش  بسیار  کے با و جو د  مجھے  بخا ر ی  سے  یہ رو ایت  نہیں ملی  برا ہ کر  م  نشا ند ہی  کر  دیں  ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس رو ایت کو امام بخا ری  رحمۃ اللہ علیہ  نے معلق  طو ر پر ذکر کیا ہے  ملا حظہ  ہو( صحیح بخا ر ی :  الاضا حی 5559سے پہلے )  اس معلق   روا یت  کے متعلق  حا فظ  ابن حجر   رحمۃ اللہ علیہ  لکھتے ہیں  کہاس روا یت کو امام حا کم  رحمۃ اللہ علیہ نے  اپنی مستدرک  میں سعید  بن مسیب   رحمۃ اللہ علیہ  کے طر یق  سے  مو صو لاً بیا ن کیا ہے  جس کے الفا ظ   یہ ہیں  کہ ابو مو سیٰ  اشعری  رضی ا للہ تعالیٰ عنہ   اپنی بیٹیوں  کو کہا کر تے تھے  کہ اٹھو  اور  اپنی  قر با  نیوں کو  اپنے  ہا تھو ں  سے ذبح کر و ۔  اس کی سند بھی صحیح ہے ۔(فتح البا ری :10/25)

علا مہ عینی رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں  کہ عورت  اپنی قر با نی  کوخو د  ذبح  کر سکتی ہے  بشرطیکہ وہ اچھی طرح ذبح کر سکتی ہو  اور اس میں کو ئی قبا حت نہیں  ہے۔(عمدۃ القاری:4/562)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

 

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:197

تبصرے