سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

مشت زنی سے توبہ

  • 11306
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 777

سوال

مشت زنی سے توبہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا ایک رشتہ دار مریض مشت زنی میں مبتلاہے، وہ مشت زنی کرتے وقت کسی لڑکی کو ذہن میں لاتا تھا.ایک دفعہ اس کا ذہن وسوسہ کی وجہ سے آل رسول کی طرف چلا گیا، کیا اس کی توبہ قبول ہو جائے گی۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

پہلی بات تو یہ ہے کہ مشت زنی کرنا ایک حرام عمل ہے ،کیونکہ اس سے صحت خراب ہو جاتی ہے۔تفصیل دیکھیں فتوی نمبر(11089) پرکلک کریں

دوسری بات یہ ہے کہ اس فعل شنیع کو کرتے ہوئے کسی کا بھی اور بالخصوص آل رسول کا ذہن میں آجانا ایک بیمار اور گھٹیا دماغ کی علامت ہے۔ایسے شخص کو جلد از جلد شادی کر لینی چاہئے تاکہ وہ اس گناہ سے اپنے آپ کو بچا لے۔

اگر وہ شخص اللہ سے سچی توبہ کر لے اور آئندہ یہ گناہ نہ کرنے کا اللہ سے وعدہ کر لے تو امید ہے کہ اللہ اسے ضرور معاف کر دیں گے،کیونکہ اللہ بڑے غفور الرحیم ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے