السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی اپنی دو شا د ی شدہ بیٹیوں کے ساتھ رہا ئش رکھے ہوئے ہے گھر میں کھا نا وغیرہ بھی اکٹھا ہی کھا یا جا تا ہے میر ی بیو ی اور دو نو ں بیٹیو ں کی بیو یو ں کا زیو ر اگر جمع کیا جا ئے تو نصا ب کو پہنچ جا تا ہے کیا اس زیو ر سے زکو ۃ دینا پڑے گی۔(غلا م رسول خر یداری نمبر 1783 فیصل آبا د )
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زکو ۃ کے لیے ضروری ہے کہ انفرا دی طور پر ہر ایک کا زیو ر 7تو لہ 6ما شہ ہو اس میں چا لیسواں حصہ زکو ۃ وا جب ہو گی ا گر انفرادی طو ر پر ایک کا اتنا نہیں ہے تو اس میں زکو ۃ نہیں ہو گی ان تما م کے زیورات کا مجمو عی وز ن اگر نصا ب کو پہنچ جا تا ہے تو اس میں زکو ۃ نہیں ہے اگر چہ کھا نا وغیرہ اکٹھا ہی کیو ں نہ ہو ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب