سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(135) قبرستان میں بیٹھنا میت لیٹانے سے پہلے

  • 11273
  • تاریخ اشاعت : 2024-11-11
  • مشاہدات : 2556

سوال

(135) قبرستان میں بیٹھنا میت لیٹانے سے پہلے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبرستان میں میت رکھنے سے پہلے بیٹھنا جا ئز ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنا زہ رکھنے سے پہلے بیٹھنے کے متعلق عا م طو ر پر فقہاء اور محدثین کے ہا ں تین مو قف ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے :

(1)زمین پر جنازہ رکھنے سے پہلے کھڑے رہنا ضروری ہے کیو نکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے اس سے پہلے بیٹھنے سے منع فر ما یا ہے، جیسا کہ حدیث میں ہے :" جو شخص جنا زہ کے ساتھ جا ئے وہ اسے زمین پر رکھنے سے پہلے نہ بیٹھے ۔(صحیح بخا ری )

(2)جنا زہ زمین پر رکھنے سے پہلے نہ بیٹھنے کا حکم امتنا عی منسو خ ہے کیو نکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنا زہ  کے لئے کھڑے رہنے کا حکم دیا تھا ، پھر خود بھی بیٹھ گئے اور ہمیں بھی بیٹھنے کا حکم دیا ۔( مسندامام احمد :2/82)

(3) زمین پر جنازہ رکھا جا نے سے پہلے کھٹرے رہنا ایک پسند یدہ عمل ہے لیکن اگر کو ئی اس دوران بیٹھ جائے تو اس کے لئے جا ئز ہے، یعنی کھڑے رہنا ایک مستحب عمل ہے ضروری نہیں ۔ جمہو ر محدثین نے اس موقف کو اختیا ر  فر ما یا ہے اور یہی درست معلوم ہو تا ہے۔ البتہ حضرت علی رضی اللہ عنہ  کے متعلق بعض روایا ت میں آیا ہے کہ انہو ں نے کچھ آد میو ں کو دیکھا کہ وہ جنا زہ کو زمین پر رکھنے کے انتظا ر میں کھڑے رہتے ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ  نے انہیں بیٹھنے کا اشارہ کیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے فرمان کا حو الہ دیتے ہو ئے فر ما یا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کھڑے ہو نے کے بعد بیٹھنے کا حکم دیا تھا۔(طحا وی : 1/282)

لیکن یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایک استنبا ط ہے، حدیث میں اس کی صرا حت نہیں ہے کیو نکہ با دی النظر یہ معلو م ہوتا ہے کہ یہ حکم جنا زہ پا س سے گزرنے کے متعلق ہے، جنازہ اگر پاس سے گزرے تو کھڑے ہو نا ایک الگ معا ملہ ہے اور جنا زہ زمین پر رکھے جا نے سے قبل کھڑے رہنا ایک دوسرا معا ملہ ہے، اس کے علاوہ کچھ صحا بہ کرا م رضی اللہ عنہم نے دوسر ے موقف کو اختیا ر کیا ہے، چنانچہ ابو حا زم  رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ میں ایک دفعہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اور حضرت حسن رضی اللہ عنہ کے ہمرا ہ ایک جنا زہ میں شریک ہو ا تو یہ حضرات جنازہ زمین پر رکھنے سے پہلے تک کھڑے رہے ، جب اسے زمین پر رکھ دیا گیا تو بیٹھ گئے ،میر ے سوال کر نے پر جوا ب دیا گیا کہ کھڑارہنے والا اجرو ثواب میں جنازہ اٹھا نے  والے کی طرح ہے ۔(سنن بیہقی:4/27)

اس لیے بہتر ہے کہ جنا زے کے سا تھ جا نے والے حضرا ت جنازہ زمین پر رکھے جانے سے پہلے پہلے کھڑے رہیں اور جب اسے زمین پر رکھ دیا جائے تو بیٹھ جائیں لیکن یہ ضروری نہیں بلکہ ایک پسند یدہ عمل ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:166

تبصرے