سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) تہجد کی نماز کےرکوع و سجود میں کلمات پڑھنا

  • 11248
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1239

سوال

(113) تہجد کی نماز کےرکوع و سجود میں کلمات پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز تہجد کے وقت رکوع اور سجود میں کون سے کلمات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بار بار پڑھنا ثابت ہیں نیز ''سبحانك اللهم وبحمدك اللهم اغفرلي سجدہ میں پڑھنا کسی صحیح حدیث سے ثابت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال میں ذکر کردہ دعا کا سجدہ میں پڑھنا حدیث سے ثابت ہے۔صدیقہ کائنات حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر اوقات اپنے رکوع اور سجدہ میں یہ دعا پڑھتے تھے۔ سبحانك اللهم وبحمدك اللهم اغفرلي (صحیح بخاری، کتاب الصلوة)

عام نمازوں میں رکوع وسجود کے وقت جن اذکار وادعیہ کابار بار پڑھنا ثابت ہے انہیں نماز تہجد کے رکوع وسجود میں باربار پڑھا جاسکتا ہے۔ ان کے علاہ مندرجہ ذیل ذکر خاص طور پر تہجد کے رکوع، سجود میں پڑھنا منقول ہے، اسے بھی با ربار پڑھا جاسکتا ہے:

’’ سبحان ذي الجبروت والملكوت والكبرياء والعظمة۔‘‘

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:144

تبصرے