سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48) دوہری اذان کہتے وقت ''اللہ اکبر'' سے دہرایا جائے

  • 11177
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1512

سوال

(48) دوہری اذان کہتے وقت ''اللہ اکبر'' سے دہرایا جائے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محمد طیب بذریعہ ای میل دریافت کرتے ہیں کہ دوہری اذان ''اشھد ان محمد رسول اللہ'' کہنے کے بعد پھر ''اشھد ان لا الٰه الا اللہ'' سے دہرائی جاتی ہے۔میرے ایک دوست نے کہاہے کہ دوہری اذان کہتے وقت ''اللہ اکبر'' سے دہرایا جائے۔کیامیرے دوست کا کہنا درست ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دوہری اذان کہتے وقت ''اللہ اکبر'' سے دہرانا درست نہیں ہے بلکہ''اشھد ان محمد رسول اللہ '' دوسری مرتبہ کہنے کے بعد دوبارہ ''اشھد ان لا الٰه الا اللہ'' سے شرو ع کرنا دوہری اذان کہلاتاہے۔حدیث میں اس کی وضاحت موجود ہے۔چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب حضرت محذورہ رضی اللہ عنہ کو اذان کی تعلیم دی تو ''اشھد ان محمد رسول اللہ '' دوسری مرتبہ کہنے کے بعد آپ نے فرمایا کہ دوبارہ ''اشھد ان لا الٰه الا اللہ'' سے اذان کے کلمات لوٹاؤ۔(صحیح مسلم کتاب الصلاۃ)

اس روایت کے مختلف الفاظ ہیں۔بعض روایات میں یوں ہے کہ پھر''اشھد ان لا الٰه الا اللہ'' سے باآواز بلند دوبارہ کہو۔(ابو داؤد کتاب الصلوۃ)

ان تمام ر وایات میں اس بات کی تصریح ہے کہ دوہری اذان کہتے وقت ''اشھد ان لا الٰه الا اللہ'' سے دھرایا جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:87

تبصرے