سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(16) بیت اللہ کے اندر (360) بت نسب تھے

  • 11140
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 2298

سوال

(16) بیت اللہ کے اندر (360) بت نسب تھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میلسی سے غلا م محمد لکھتے ہیں کہ عام طو ر پر خطباء حضرا ت بیا ن کرتے ہیں کہ بیت اللہ کے اند ر 360 بت نسب تھے یہ کہا ں تک درست ہے ؟کیا ان میں کسی نبی کا بھی بت تھا جس کی پو جا کی جا تی۔ کیو نکہ مشہو ر ہے کہ جو لو گ  بتو ں کو وسیلہ بنا تے تھے وہ درا صل اس وقت کے صلحا کے فو ت ہو نے پر ان کے بت بنالیتے تھے ۔نبی سے بڑھ کر زیا دہ صا لح کو ن ہو سکتا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیت اللہ کے اند ر 360بتوں کا روا یا ت میں ضرو رآیا ہے ،چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن جب مسجد حرا م میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے دیکھا کہ بیت اللہ کے ارد گر د 360 بت نصب تھے، آپ کے ہاتھ میں کمان تھی آپ اس سے ان بتو ں کو ٹھوکر ما ر تے اور کہتے جا تے :" حق آگیا اور با طل چلا گیا، یقیناً با طل جا نے وا لی چیز ہے ۔‘‘(17/بنی اسرا یل :81)

"حق آچکا اور معبود با طل نہ تو پہلی با ر پیدا کر سکتا ہے اور نہ ہی دو با ر ہ پیدا کر ے گا ۔(34/سبا : 39)

آپ کی ٹھو کر سے بت چہر ے کے بل گر تے جا تے ۔( صحیح بخا ری : کتا ب التفسیر 4720)

بیت اللہ کے اند ر کچھ مجسمے اور تصویر یں ضرو ر تھیں جن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسما عیل علیہ السلام کی تصو یر بھی تھی اور ان کے ہا تھ میں فال گیر ی کے تیر تھے، آپ نے یہ منظر دیکھ کر فر ما یا : کہ اللہ مشر کین کو بر با د کر ے انہیں خو ب علم ہے کہ ان دو نو ں پیغمبروں نے کبھی فا ل کے تیر استعما ل نہیں کئے ۔(صحیح بخا ری : کتا ب المغا زی 4288)

روایات میں یہ بھی ملتا ہے کہ وہا ں حضرت مر یم علیہاالسلام کی تصویر یں بھی تھیں جنہو ں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو گو د میں اٹھا رکھا تھا ۔کسی نبی کا مجسمہ بنا کر بیت اللہ کے اندر رکھا گیا ہو پھر اس کی عبا دت کی جا تی ہو اس کا تذکرہ کسی صحیح روا یت میں نہیں ملتا جو قا بل اعتما د ہو البتہ لا ت منا ت اور عزی کے متعلق وضاحت ہے کہ یہ صلحا اور نیک لو گ تھے اور ان کے مر نے کے بعد لو گو ں نے ان کے مجسمے بنا لئے اور ان کی پر ستش شروع کر دی ، اس طرح جز یرہ عر ب میں شر ک کا آغا ز ہو ا ،اگر چہ حضرات انبیا ء علیہ السلام لو گو ں میں سب سے بڑ ھ کر نیک اور اللہ تعا لیٰ کے اطاعت گزا ر ہیں لیکن صلحا سے مرا د ان کے علا و ہ نیک سیر ت اور پاکباز لو گ ہیں ،اگر چہ عیسا ئیوں نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمے بنا کر ان کی عبا دت شروع کر دی تھی تا ہم بیت اللہ کے اندر کسی نبی کا بت مو جو د نہ تھا جس کی عبا دت کی جا تی ہو۔ اس کا تذکرہ کسی حدیث یا تاریخ کی کتا ب میں نہیں ملتا ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی اصحاب الحدیث

جلد:1 صفحہ:53

تبصرے