براہ کرم قیامت کی علامات اور ان سے بچاؤ اوراحتیاط کی تدابیر بیان فرمائیں ۔ جو شخص اس نوعیت کےفتنوں کو دیکھے اسےکیا کرنا جاہیے ؟ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطافرمائے ۔
قیامت کی علامات بہت سی ہیں ۔ ان میں سے نبی ﷺ کا وہ جواب ہےجو آپ نے جبریل امین کے سوال پر دیا تھا ۔
جب لونڈی اپنی مالکہ کو جنم دے گی ، اور جب اونٹوں کے کالے کلوٹے چرواہے لمبی لہبی عمارتیں بنانے لگیں گے ۔‘‘
اور علامات قیامت میں سے مسیح دجال کا ظاہر ہونا ، عیسی ابن مریم کا آسمان سے نازل ہونا ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا اور ’’دالۃ الارض‘‘ کامنظر عام پر آنا ہے ۔ اور انہیں علامات میں سے یہ بھی ہے کہ مال کی بہت کثرت ہوجائے گی ۔ حتی کہ ایک شخص کوبہت سامال دیا جائے گا مگر پھر بھی وہ ناراض ہی رہے گا ۔ اور فتنے بڑی کثرت سے ہوں گے ، حتی کہ عربوں کا کوئی گھر ان سے محفوظ نہ رہے گا ۔
ہم آپ کو یہ مشورہ دیتے ہیں کہ آپ علامہ ابن کثیر کی کتاب ’’النہایہ فی الفتن واملاحم ‘‘ کا مطالعہ کریں ، اس میں اکثر علامات قیامت ک شرح موجود ہے اور اس میں بہت سی نصیحتیں موجود ہیں ، اوریہ کہ انسان کس طرح اپنے آپ کو فتنوں سےبچا سکتاہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب