اسلام میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے جو ٹریفک روکز کی خلاف ورزی کرتاہے مثلا سرخ اشارے کے وقت اشارہ توڑ کر نکل جاتا ہے ؟
کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ حکومت کے نافذکردہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کرے کیونکہ اس میں اس کی ذات کےلیے اور دوسروں کے لیے عظیم خطرات پنہاں ہیں ۔ حکومت نے یہ قوانین مصلحت عامہ کے لیے مسلمانوں کو نقصان سے بچانے کےلیے نافذکیے ہیں ۔
چنانچہ کسی بھی شخص کےلیے ان قوانین کی خلاف ورزی جائز نہیں ۔ حکام کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں کو مناسب سزائیں دیں ، تاکہ انہیں اور دوسرے سب لوگوں کو عبرت ہو ۔ اللہ تعالی سلطان کے ذریعے ایسی برائیوں کا سد باب کر دیتاہے جن کا ازالہ قرآن کے ذریعے نہیں ہوسکتا ۔ یہ لوگ صرف حکومتی گرفت کے خوف سے جرائم سے رکے رہتےہیں ۔ اور یہ چیز اکثر لوگوں میں ایمان کی قلت یا اس کی عدم موجودگی کےباعث ہوتی ہے ۔ جسا کہ ارشاد باری تعالی ہے :
’’آپ کتنا ہی چاہیں مگر لوگوں کی اکثریب ایمان دار نہ ہوگی ۔‘‘
ہم اللہ تعالی سےسب کے لیے توفیق کے طلب گار ہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب