سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(316) کیا امام کی آواز سنائی دینے کی صورت میں نماز گھر پر ادا کرنا جائز ہے؟

  • 1111
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1144

سوال

(316) کیا امام کی آواز سنائی دینے کی صورت میں نماز گھر پر ادا کرنا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر امام کی آواز سنائی دیتی ہو تو کیا مسلمان کے لیے اپنے گھر میں نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

نماز جمعہ مسلمانوں کے ساتھ شامل ہو کر مسجد ہی میں ادا کرنا جائز ہے۔ اگر مسجد بھر جائے اور صفیں سڑکوں پر بھی بنا لی جائیں تو ضرورت کی وجہ سے ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں لیکن گھر یا اپنی دکان میں نماز جمعہ ادا کرنا ہرگز جائز اور حلال نہیں کیونکہ جمعہ و جماعت سے مقصود مسلمانوں کی آپس میں باہمی ملاقات بھی ہے تاکہ وہ سب ایک امت بن جائیں، ان میں الفت ومحبت پیدا ہو، جاہل عالم سے سیکھے، اب اگر ہم ہر شخص کے لیے دروازہ آسانی کا دروازہ کھول دیں اور کہیں کہ تم ریڈیو سے سن کر نماز پڑھ لیا کرو اور تم اسپیکر کی آواز سن کر اپنے گھر میں نمازادا کرلیا کرو ، تو پھر مسجدوں کے بنانے اور ان میں نمازیوں کے حاضر ہونے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگرآج اس بات کی رخصت دے کر یہ نیا کھول دیا جائے، تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ لوگ جمعہ وجماعت کو ترک کر نے لگیں گے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ322

محدث فتویٰ

تبصرے