سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(730) غیر مسلموں پر صدقہ کرنا

  • 11106
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1630

سوال

(730) غیر مسلموں پر صدقہ کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اگرکسی غیر مسلم کو شدید ضرورت ہو توکیا اس پر صدقہ کرنے کا بھی ثواب ملے گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غیر مسلم کو صدقہ دینا جائز ہےاوراس میں اجر و ثواب بھی ہے ،جب کہ وہ محتاج ہو لیکن واجب صدقہ یعنی زکوۃ اسے نہ دی جائے۔الا یہ کہ وہ مؤلفۃ القلوب میں سےہو ۔ اس پر صدقہ کرنے کےلیےبھی شرط ہے کہ وہ مسلمانوں کےساتھ لڑائی نہ کرتاہو یا انہیں ان کے گھروں سے نہ نکالتا ہو کیونکہ اس حالت میں اس پر صدقہ کرنے کےمعنی مسلمانوں کے خلاف جنگ میں اس کی مدد  کرنے کے ہوں گے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص552

محدث فتویٰ

تبصرے