سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(693) دعاؤں کی کتاب کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا

  • 11069
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1083

سوال

(693) دعاؤں کی کتاب کے ساتھ بیت الخلاء میں جانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے پاس ایک چھوٹی سی کتاب ہے ، جسے میں ہمیشہ اپنی جیب میں رکھتا ہوں ، اس میں دین و دنیا کی بھلائی سے متعلق ذکر اور دعائیں لکھی ہوئی ہیں لیکن میں وضو اور قضائے  حاجت کےلیے جب بیت الخلاء میں جاتاہوں تو یہ کتابچہ  کیری جیب میں ہوتا ہے ،کیا اس سے مجھے گناہ تو نہیں ہوکا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل یہ ہے کہ جب آپ کے لیے ایسا ممکن ہو تو آپ مذکورہ بالا کتابچہ لے کر بیت الخلاء میں  نہ جائیں ۔ کیونکہ بہت سےاہل علم نے اسے مکروہ قرار دیا ہے اور اگر اسےحمام سے باہر چھوڑنا ممکن نہ ہو تو پھر کوئی حرج اورکراہت نہیں ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص527

محدث فتویٰ

تبصرے