سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(685) دین اسلام کا نام اسلام کیوں ہے ؟

  • 11062
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1117

سوال

(685) دین اسلام کا نام اسلام کیوں ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دین اسلام کو اسلام کے نام سے کیوں موسوم کیا گیاہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس لیے کہ جو شخص اس دین میں داخل ہوجائے ، وہ اپنے آپ کواللہ کےسپرد کردیتا ہے اور اللہ تعالی اور اس کےرسول ﷺ کےتمام احکام کے سامنے سر تسلیم خم کردیتاہے ۔ارشاد باری تعالی ہے :

﴿ وَمَن يَر‌غَبُ عَن مِلَّةِ إِبر‌ٰ‌هـۧمَ إِلّا مَن سَفِهَ نَفسَهُ ۚ وَلَقَدِ اصطَفَينـٰهُ فِى الدُّنيا ۖ وَإِنَّهُ فِى الءاخِرَ‌ةِ لَمِنَ الصّـٰلِحينَ ﴿١٣٠ إِذ قالَ لَهُ رَ‌بُّهُ أَسلِم ۖ قالَ أَسلَمتُ لِرَ‌بِّ العـٰلَمينَ ﴿١٣١﴾... سورةالبقرة

’’اور ابراہیم کے دینسےکون روگردانی کرسکتاہے بجز اس کے کہ جو نہایت نادان ہو ہم نے تو اسے دنیا میں بھی برگزیدہ کیاتھااور آخرت میں بھی وہ نیکو کاروں میں سےہیں ۔ جب ان کے پروردگار نے فرمایاکہ اسلام لےآؤ تو انہوں نےعرض کی کہ میں رب العالمین کے آگےسر اطاعت خم کرتا ہوں ۔‘‘

﴿ مَن أَسلَمَ وَجهَهُ لِلَّهِ وَهُوَ مُحسِنٌ فَلَهُ أَجرُ‌هُ عِندَ رَ‌بِّهِ...﴿١١٢﴾... سورةالبقرة

’’جو شخص اللہ کے آگےگردن  جھکا دے (یعنی ایمان لے آئے ) او روہ نیکو کار بھی ہو تو اس کاصلہ اس کےپروردگار کے پاس ہے ۔‘‘

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص520

محدث فتویٰ

تبصرے