سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(678) بیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہدایات

  • 11055
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1117

سوال

(678) بیس سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ہدایات
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان اس دنیاکی خرابیوں سےکس طرمحفوظ رہ سکتاہے ؟ مسلمان اس مادی زندگی میں کیا عمل کرے، جسمیں مادہ نے لوگوں کو بری طرح  سرکشی میں مبتلا کررکھا ہے ، حتی کہ دل سخت ہوگئے ہیں والعیاذ باللہ ! میں ایک دنیا دار قسم کا بیس سال کو عمر کانوجوان ہوں ،آپ مجھے کیا نصیحت فرمائیں گے اور کن باتوں کے پڑھنے کی تلقین کریں گے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ اللہ تعالی کے تقوی ، اس کی اطاعت اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کو اختیار کریں ۔ کتاب و سنت کو مضبوطی سے تھام لیں ، برے لوگوں کی صحبت سےاجتناب کریں ، بے معنی اور فضول باتوں کوترک کردیں ، فتنوں سے دور رہیں ،نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں ، برے لوگوں کی  صحبت سے اجتناب کریں ،قرآن مجید کی کثرت سے تلاوت کریں اور معانی و مطالب سمجھنے کے لیے تدبر کریں ۔ نبی کریم ﷺ سےثابت اور صحیح اذکار کو معمو ل بنائیں اور حضور قلب اور عجز و انکساری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ذکر الہی کریں اور ان کتب کا مطالعہ کریں جو حکمتوں اور نصیحتوں سے بھری ہوئی ہیں مثلا کتاب ’’الفوائد ‘‘ اور ’’الداء والدواء ‘‘ جو دونوں ہی امام ابن قیم کی تصنیف ہیں ۔ سجدوں میں کثرت کے ساتھ انتہائی خشوع و خضوع سے وہ دعائیں کریں جو سیت مطہرہ سے ثابت ہیں ۔ اس طرح کرنے سے امید ہے کہ اللہ تعالی آپ کو ہدایت اور شرح صدر عطاء فرمائے گا ، ظاہری و باطنی فتنوں سے بچائے گا ۔ دیگر مفید کتب میں سے حافظ ابن قیم ﷫ کی ’’زاد المعاد ‘‘ اور ’’اغاثۃ اللہفان ‘‘میز ’’فتح المجید بشرح کتاب التوحید ‘‘ قابل ذکر ہیں ۔ علاوہ ازیں صحیح بخاری و مسلم اور تفسیر ابن کثیر کے مطالعہ کا بھی خاص اہتمام کریں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص514

محدث فتویٰ

تبصرے