سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(671) عقیقہ کی شرعی مدت

  • 11048
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1819

سوال

(671) عقیقہ کی شرعی مدت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عقیقہ کی مدت ایک ہفتہ ، دو ہفتےیااکیس دن ہے جیسا کہ بیان کیاجاتاہے ؟ اگر عقیقہ کے جانور کو نویں یا دسوین دن ذبح کیا جائے تو کیا یہ صحیح ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

افضل یہ ہے کہ کہ عقیقہ ساتویں دن یا جائے جیساکہ حدیث میں آتاہے ۔ اگر ساتویں دن نہ ہو سکے تو الہ علم نے ذکرا کیاہےکہ چودھویں دن کیا جائے اور اگر چودھویں دن بھی نہ ہوسکے تو پھر اکیسویں دن کیا جائے اور پھر اس کےبعد ذکر کیا ہے کہ چودھویں دن کیا جائے اور اگر چودھویں دن بھی نہ ہوسکے تو پھر اکیسویں دن کیا جائےاور پھر اس کےبعد ہفتوں کا اعتبار نہیں اور یہ صرف افضلیت کےاعتبار سےہے لہذا  اگر چھٹے یا پانچویں یا دسوین یا پندرھویں دن عقیقہ کردیا جائے تو اس میں کوئی جرح نہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص509

محدث فتویٰ

تبصرے