سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(664) سجدوں کی علامت

  • 11041
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1146

سوال

(664) سجدوں کی علامت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیایہ بات صحیح ہےکہ سجدوں کو ۃوجہ سے پیشانی پر جونشان پڑ جاتاہے یہ نیک لوگوں کیا علا مت ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ نیک لوگوں کی علامت میں سے نہیں ہے ، البتہ وہ نور ضرور علامت ہے ، جو چہرے پر جھلکتا ہے اور جو انشراح صدر اور حسن خلق وغیرہ کی صورت میں نظر آتا ہے ۔ سجدوں کے سبب چہرے پر ظاہر ہو نے والا نشان کئی دفعہ جلد کی ملائمت اور حساسیت کی وجہ سے ان لوگوں کےچہرےپر بھی نظر آجاتاہے ، جو صرف فرائض ہی ادا کرتے ہیں اور ان لوگوں  کے چہروں پرنظر نہیں آتا جو نوافل بھی کثرت سے ادا کرتے اور سجدے بھی لمبےلمبے کرتے ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص504

محدث فتویٰ

تبصرے