سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(656) انسان جن کا ایذاء اور شرارت سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے

  • 11033
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1152

سوال

(656) انسان جن کا ایذاء اور شرارت سے کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انسان جن کی ایذاء کیا ہے کہ میں ایک نابینا ہوں اور ایک ایسے گھرمیں رہتا ہوں جہاں ہر رات جن آتا ہے اور میں اس سے ڈرتا ہوں ۔ میرے پاس قرآن مجید ہے اور جب میں اسے اس کےمنہ کے آگے کردیتا ہوں تو وہ چلا جاتاہے ۔ بعض لوگوں نے مجھ سےکہا ہے کہ قرآن مجید کو اس کےمنہ کے آگے کرنا صحیح نہیں ہے ۔ امید ہے آپ اس سلسلہ میں راہنمائی فرمائیں گے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کو چاہیے کہ سوتے وقت اللہ تعالی کا کثرت سے کیاکریں ،آیت الکرسی ، سورۃ اخلاص ،اور معوذتین تین بار پڑھیں اور صبح وشام تین تین بار اللہ تعالی کے کلمات تامہ کےساتھ ہر اس چیز کے شر سے اللہ سےپناہ مانگیں جو اسنے پیدا کی ہے ، نیز صبح و شام تین تین بار یہ پڑھیں :

بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (مسند احمد : 62 وسنن ابی داؤد ، الادب ، باب ما یقول اذا اصبح ، ح : 5088)

’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جسکے نام کے ساتھ کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاسکتی ، نہ زمین میں اور نہ آسمان میں اور وہ خوب سننے والا اور جاننے والا ہے ۔‘‘

اس سے آپ ان شاء اللہ جنوں  وغیرہ کے شر سے محفوظ رہیں گے ۔ اس معاملہ میں مذکورہ طریقے سے قرآن مجید کو امتعمال نہ کریں کیونکہ یہ کتابت اللہ کی توہین اور شیطانوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے ۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صحت و عافیت اور ہم سب کو شیطانوں سے محفوظ رکھے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص500

محدث فتویٰ

تبصرے