سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) ٹیلی ویژن یا ریڈیو سے نشر کی جانے والی نماز کے ساتھ مل كر نماز ادا كرنا كيسا ہے؟

  • 1102
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1462

سوال

(307) ٹیلی ویژن یا ریڈیو سے نشر کی جانے والی نماز کے ساتھ مل كر نماز ادا كرنا كيسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی مسلمان خصوصاً عورتوں کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ ٹیلی وژن یا ریڈیو سے نشر کی جانے والی نماز کے ساتھ مل کر نماز ادا کریں جب کہ امام نظر نہ آرہا ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

انسان کے لیے ریڈیو یا ٹیلی وژن کے واسطہ سے امام کی اقتدا جائز نہیں کیونکہ نماز باجماعت سے مقصود اجتماعیت ہے، لہٰذا امام اور مقتدیوں کو ایک جگہ ہونا چاہیے یا تمام صفیں آپس میں ملی ہونی چاہئیں اس لئے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے واسطہ سے نماز جائز نہیں کیونکہ اس سے مقصود حاصل نہیں ہو سکتا۔ اگر اسے جائز قرار دے دیا جائے تو ہر شخص اپنے گھر میں نماز پنجگانہ اور جمعہ ادا کرنے لگ جائے گا۔ اور یہ بات جمعہ وجماعت سے متعلق حکم شریعت کے منافی ہے، لہٰذا عورتوں یا کسی کے لیے ریڈیو اور ٹیلی وژن کے ساتھ نماز ادا کرنا جائز نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ314

محدث فتویٰ

تبصرے