السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک مسجد کی دو منزلیں ہیں، جو لوگ بالائی منزل میں نماز پڑھتے ہیں، وہ نیچے کے لوگوں کو نہیں دیکھ سکتے، تو کیا ان کی نماز صحیح ہے یا نہیں؟ راہنمائی فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب مسجد ایک ہو اور سب نمازی امام کی تکبیر سنتے ہوں تو ان کی نماز صحیح ہے، ایک دوسرے کو دیکھنا شرط نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب