سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(631) علانیہ طور پر گناہوں کا ارتکاب کرنے والے فاسقوں کے ساتھ بیٹھنا

  • 11008
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1230

سوال

(631) علانیہ طور پر گناہوں کا ارتکاب کرنے والے فاسقوں کے ساتھ بیٹھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھتا ہےمگر وہ اس مجلس میں شراب پینا شروع کر دیتے ہیں تو کیا اس صورت میں اس شخص کا ان کے پاس بیٹھنا حرام ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان فاسقوں اور فاجروں کے ساتھ بیٹھنا جائز نہیں، جو علانیہ طور پر گناہوں کا ارتکاب کر رہے ہوں مثلا شرابیں پی رہے ہوں یاآلات لہو و لعب اورحرام موسیقی کو استعمال کررہے ہوں یا بانسریاں اور طبلے وغیرہ بجارہے ہوں۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے ایسے دوستوں کو ان گناہوں سے بچنے کی تلقین کرے اور انہیں بتائےکہ اللہ تعالی کے ہاں ان گناہوں کی کس قدر سخت سزاہے اور دنیا میں بھی ان کے ساتھ کس قدر خوفناک تنائج برآمد ہوتے ہیں اور اگر وہ اس کی باتوں کو قبول نہ کریں تو اسےان سے دور ہوجانا چاہیے تاکہ ان کے ساتھ شالم ہو کر یہ بھی شقاوت اور بدبختی میں مبتلا نہ ہوجائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص479

محدث فتویٰ

تبصرے