سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(610) بینکوں کے انعامی بانڈز

  • 10987
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1266

سوال

(610) بینکوں کے انعامی بانڈز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض ملکوں میں کچھ بینک انعامی بانڈز جاری کرتے ہیں ۔ انبانڈز کو بینکوں سے خریدا جاتاہےاورہرمہینے لاٹری کی صورت میں ان پر انعام دیا جاتاہے، جو بانڈ کامیاب ہوجائے تواس پر بہت بڑی رقم اسے بطور انعم ملتی ہے۔ بانڈ خریدنےوالا جب چاہے بینک کوبانڈ واپس کرکے اسکی قیمت حاصل کرسکتاہے۔ تو یہ خطیر رقم جو بانڈ پر انعام کی صورت میں ملتی ہے، اسکے بارے  میں حکم شریعت کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر امر واقع اسی طرح ہے جیسے سوال میں ذکر کیا گیا ہے، تو یہ جوئے کا معاملہ ہے جو کبیرہ گناہ ہےکیونکہ اللہ تعالی نے فرمایاہے:

﴿يـٰأَيُّهَا الَّذينَ ءامَنوا إِنَّمَا الخَمرُ‌ وَالمَيسِرُ‌ وَالأَنصابُ وَالأَزلـٰمُ رِ‌جسٌ مِن عَمَلِ الشَّيطـٰنِ فَاجتَنِبوهُ لَعَلَّكُم تُفلِحونَ ﴿٩٠ إِنَّما يُر‌يدُ الشَّيطـٰنُ أَن يوقِعَ بَينَكُمُ العَد‌ٰوَةَ وَالبَغضاءَ فِى الخَمرِ‌ وَالمَيسِرِ‌ وَيَصُدَّكُم عَن ذِكرِ‌ اللَّهِ وَعَنِ الصَّلو‌ٰةِ ۖ فَهَل أَنتُم مُنتَهونَ ﴿٩١﴾... سورةالمائدة

’’اے ایمان والو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے (یہ سب)  ناپاک کام اعمال شیطان سے ہیں، سو ان سے بچتے رہنا تاکہ تم نجات پاؤ ۔شیطان تو یہ چاہتا ہے کہ شراب اور جوئے کے سبب تمہارے آپس میں دشمنی اور رنجش ڈلوا دے اور تمہیں اللہ کی یاد سے اور نماز سے روک دے تو تم کو (ان کاموں سے )باز رہنا چاہیے۔‘‘

جو شخص یہ معاملہ کر رہاہو تو اسے چاہیے کہ اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرے، آئندہ کے لیے اس سے اجتناب کرے اور اس طرح جو کمائی کی ہو اس سے خلاصی حاصل کرے، ہو سکتا  ہے کہ اللہ تعالی اس کی توبہ کو قبول فرمالے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص464

محدث فتویٰ

تبصرے