سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(605) اس کھیل کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

  • 10979
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1250

سوال

(605) اس کھیل کے بارے میں کیا حکم ہے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس کھیل کے بارے میں   کیا حکم ہے، جو آج کل بازاروں میں بچے اور جوان کھیل رہے ہیں۔ یہ ایک میز ہے، جس میں فٹ بال کھیلنے والوں کی تصویریں ہیں، اس میں ایک چھوٹی گیند رکھی جاتی ہے، جسے ہاتھوں سے ہلایا جاتا ہے۔ شکست کھانےوالا کھیل کی قیمت ادا کرتا ہے جب  کہ فتح پانے والا کچھ ادا نہیں کرتا تو کیا اس طرح کے کھیل اسلامی شریفت میں جائز ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 اگر اس کھیل کی یہی حالت ہے جو آپ نے بیان کی ہے کہ کھیل کی میز پر تصویریں بنی ہوئی ہیں اور شکست کھانے والوں کو کھیل کی اجرت دینا پڑتی ہے اور فتح حاصل کرنے والے کو کچھ ادا نہیں کرنا پڑتا تو یہ کھیل کئی وجہ سےحرام ہے:

اولا: اس کھیلیں مشغول ہونا لہو ہے، جو کھیلنے والے کی فرصت کے لمحات کو برباد کردیتا ہے اور اس کی دین و دینا کی بہت سی مصلحتوں کو ضائع کردیتاہے حتی کہ یہ کھیل اس کی عادت بن جاتا ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر یہ جوئے کی ایک قسم ذریعہ بن جاتا ہے اور جو کھیل اس طرح کا ہو وہ شرعا باطل اور حرام ہے۔

ثانیا: تصصویروں کو بنانا اور حاصل کرنا کبیرہ گناہ میں سے ہے جیسا کہ صحیح احادیث سے ثابت ہوتاہے کہ اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺ نے تصویر کشی پر جہنم کی آگ اور درد ناک عذاب کی وعید سنائی ہے۔

ثالثا: شکست کھانے والے کو گیند استعمال کرنے کی اجرت ادا کرنا حرام ہے کیونکہ لہو ولعب مین مال خرچ کرنے کی وجہ سے یہ اسراف اور مال کو ضائع کرنا ہے ۔ گیند کو اجرت پر لینا عقد باطل ہے اور کمائی کرنے والے کی یہ کمائی حرام ہے کیونکہ یہ باطل طریقےسے مال کھانا ہے لہذا یہ کھیل کبیرہ گناہ بھی ہے اور حرام بھی ہے اور حرام جوا بھی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص460

محدث فتویٰ

تبصرے