سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(592) مختصر لباس کے ساتھ کھیلنا

  • 10966
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1083

سوال

(592) مختصر لباس کے ساتھ کھیلنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے مختصر لباس کے ساتھ کھیلنے کے بارے میں کیا حکم ہے ،جس سے ستر پوشی کے تقاضے پورےنہ ہوتے ہوں ، نیز اس طرح کے کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کھیل میں حصہ نہ لینا جائز ہے بشرطیکہ وہ کسی واجب چیز سےغافل نہ کرے اوراگر وہ کسی واجب چیز سے غافل کردے تو پھر حرام ہے اور اگر انسان کھیل کو د میں اس قدر مشغول ہو جائے کہ اس کا اکثر وقت اس میں صرف ہوتا ہو تو اس میں وقت کا ضیاع ہے اور اس حالت میں جو بات کم سے کم کہی جاسکتی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ کمروہ ہے اور اگر کھلاڑی نے اس قدر مختصر نیکر وغیرہ پہن رکھی ہو کہ اس سے اس کی ران یا اس کا اکثر حصہ ننگا ہوتا ہو تو یہ جائز نہیں ہے، کیونکہ صحیح بات یہ ہے کہ نوجوان آدمی کے لیے وادب ہے  کہ وہ اپنی رانوں کو چھپائے، اگر کھلاڑیوں کی رانیں ننگی ہوں تو انہیں دیکھنا جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص453

محدث فتویٰ

تبصرے