السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
داڑھی کو کالے رنگ سے رنگنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اور جو شخص ایسا کرے اس کےبارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی یا سر کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا جائز نہیں ہے ، کیونکہ صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے منع فرمایا ہے ۔سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں مثلا سرخ اور زرد وغیرہ سے رنگنا جائز ہے ۔ منہدی اور وسمہ ملا کر لگانا بھی جائز ہے کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا تھا:
«غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ» (صحیح مسلم ، اللباس ، باب استحباب الشیب بصفرۃ ---الخ ، ح 2102، وسنن ابی داود 4204 وسنن ابن ماجہ ،ح 3624 سنن النسائی ، ح:5079 )
’’ان سفید بالوں کو رنگ دو مگر سیاہ رنگ سے انہیں بچانا۔‘‘
نیز نبی ﷺ نے فرمایا ہے:
«إِنَّ الْيَهُودَ، وَالنَّصَارَى لَا يَصْبِغُونَ فَخَالِفُوهُمْ» (صحيح مسلم اللباس والزینة ، باب فی مخالفة الیهود فی الصبغ ، ح 2103)
’’یہودی اور عیسائی اپنے بالوں کو نہیں رنگتے لہذا تم ان کی مخالفت کرو۔‘‘
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب