سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(583) کیا داڑھی منڈوانا بھی اللہ کی تخلیق کو بدل دینا ہے؟

  • 10957
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1225

سوال

(583) کیا داڑھی منڈوانا بھی اللہ کی تخلیق کو بدل دینا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا داڑھی منڈوانا بھی ﴿وَلَءامُرَ‌نَّهُم فَلَيُغَيِّرُ‌نَّ خَلقَ اللَّهِ...﴿١١٩﴾... سورةالنساء" میں داخل ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہاں! اللہ تعالی نے اپنی کتاب میں جو ذکر فرمایا ہے کہ شیطان نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ،تو اس کے عموم میں داڑھی منڈوانا بھی داخل ہے کیونکہ اسے منڈوانا اللہ تعالی کی تخلیق کو تبدیل کرنا ہے او رنبیﷺ نے حکم دیا ہےکہ داڑھی کو بڑھایا اور مونچھوں کو کٹوایا جائے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص442

محدث فتویٰ

تبصرے