سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(577) جسم میں کسی کافر کے عضو کی پیوند کاری

  • 10951
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1060

سوال

(577) جسم میں کسی کافر کے عضو کی پیوند کاری

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس مسلمان کے بارےمیں کیا حکم ہے جس نے بیرون ملک آپریشن کروایاتو اس کے پیٹ کے ایک ماؤف عضو کی بچائے ایک دوسرا عضو لگا دیا گیا جو کسی غیر مسلم کا عطیہ تھا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان شاء اللہ اس میں کوئی حرج نہیں، خواہ یہ کسی غیر مسلم ہی کا عضو کیوں نہ ہو کیونکہ انسان کو اس کی عقل اور روح کے ساتھ مکلف قراردیا گیا ہے۔ باقی رہے انسانی اعضاء تو وہ قیامت کے دن ان کے مالکان کی طرف لوٹا دیے جائیں گے او روہ ثواب یا عذاب کو پالیں گے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص437

محدث فتویٰ

تبصرے