سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(555) مسلمان ہونے کے بعد نام تبدیل کرنا

  • 10924
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1273

سوال

(555) مسلمان ہونے کے بعد نام تبدیل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص اسلام قبول کرنے کا اعلان کرے تو کیا اس کے جارج اور جوزف وغیرہ سابقہ نام تبدیل کرنا لازم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نام تبدیل کرنا لازم نہیں البتہ اگر اس میں عبدیت کی نسبت غیر اللہ کر طرف ہو تو اسے بتدیل کرنا لازم اور اچھا نام رکھنا مشروع ہے یعنی عجمی نا  م کی بجائے اگر اس کا نام اسلامی نام رکھ دیا جائے تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن واجب نہیں اور اگر اس کانام عبد المسیح وغیرہ ہو پھر اسے بدلنا واجب ہے۔ اگر ایسے نام ہوں جن میں غیر اللہ کی طرف نسبت نہ ہو مثلا جارج اور بولس وغیرہ تو انہیں بدلنا لازم نہیں ہے کیونکہ یہ نام مشترک ہیں، عیسائی بھی اس طرح کے نام رکھ لیتے ہیں اور دوسرے لوگ بھی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص424

محدث فتویٰ

تبصرے