سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(541) ریڈیو کے ایسے پروگرام جن میں موسیقی ہو

  • 10910
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1115

سوال

(541) ریڈیو کے ایسے پروگرام جن میں موسیقی ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ریڈیو کے بعض ایسے مفید پروگرام مثلا اخبارات کے اداریے سننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جب انکے درمیان میں موسیقی بھی ہو؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے پروگرام سننے اور ان سے استفادہ  کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے پر ریڈیو کا بٹن بند کردیا جائے اور جب تک موسیقی ختم نہ ہو اسے  بند رکھا جائے،کیونکہ موسیقی بھی جملہ آلات لہو  سے ہے۔اللہ تعالی ہمارے لیے اس کے ترک کرنے کو آسان بنا دے،اور ہمیں اس کے شر سے محفوظ رکھے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص412

محدث فتویٰ

تبصرے