سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(475)خواب میں سفید چاول دیکھنا

  • 10847
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3798

سوال

(475)خواب میں سفید چاول دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں خواب میں سفید چاول کثرت سے دیکھتا ہوں 'اس کی کیا تعبیر ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میں   خواب  کی تعبیر نہیں  جانتا  لیکن خوابوں کی تعبیر کے بارے میں  سوالات کی کثرت کی وجہ سے  اپنے بھائیوں  کی خدمت میں عرض کرات ہوں  کہ نبی ﷺ نے یہ راہنمائی فرمائی ہے  کہ اگر انسان  کوئی براخواب دیکھے  تو شیطان مردود سے  اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ  لے'اپنے بائیں جانب  تین بار تھوک  دے اور یہ پڑھ لے:

(اعوذ بالله  من شر  الشيطان ومن شر مارايت ) (لم اجده بهذا اللفظ )

’’میں شیطان کے شر سے اور جو خواب اس نے دیکھا ہے اس کے شر سے  اللہ کی پناہ  طلب کرتا ہوں۔‘‘

برے خواب  کے بارے میں کسی کو نہ بتائے اور  جس کروٹ  پر پہلے لیٹا  ہو اتھا اسے بدل  لے اور اگر  اس وقت  اٹھ کر  وضو کرکے دو  رکعت  نماز پڑھ لے  تو یہ افضل ہے  'اس طرح  کرنے سے اس کو یہ خواب  کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا خوا وہ کتنا ہی ڈراؤنا کیوں نہ ہو  اور اس طرح  انسان  بہت  سے غموں  اور فکروں  سے بھی محفوظ رہے گا۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص361

محدث فتویٰ

تبصرے