سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

کپڑوں کی صفائی ؟

  • 10832
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1202

سوال

کپڑوں کی صفائی ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کبھی کبھار میری شلوارپرسفیدقطرہ یاپیشاب کا قطرہ نکل کر گر جاتا ہے۔میں ہاتھ میں تھوڑا سا پانی لےکےاس جگہ پےمل دیتا ہوں۔کیااس طرح میرےکپڑےپاک ہو جائیں گے؟ اورکیا ان کپڑوں میں نماز درست ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بھی ایک بیماری ہے جسے سلسلۃ البول کا نام دیا جاتا ہے،اور انسان کے اپنے اختیار میں نہیں ہے ،لہذا آپ جو کر رہے ہیں وہی درست ہے اور اس میں آپ کی نماز بھی ہو جائے گی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے