السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب آیت کریمہ ﴿إِيَّاكَ نَعبُدُ وَإِيَّاكَ نَستَعِينُ﴾ پڑھی جاتی ہے تو بعض مقتدی کہتے ہیں: اِسْتَعَنَّا بِاللّٰہِ ’’ہم نے اللہ ہی سے مدد مانگی۔‘‘ تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مقتدی کے لیے حکم شریعت یہ ہے کہ وہ خاموش ہو کر امام کی قراء ت سنے۔ امام جب فاتحہ سے فارغ ہو جائے،اور آمین کہے اور مقتدی بھی آمین کہیں تو یہ آمین انسان کو امام کی قراء ت فاتحہ کے درمیان میں ہر چیز کہنے سے بے نیاز کر دیتی ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب