سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(455) امتحان کے سوالات کا اعادہ

  • 10820
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1865

سوال

(455) امتحان کے سوالات کا اعادہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے بعض  اساتذہ  امتحان میں دوبارہ  پھر وہی سوالات دے دیتے ہیں جو انھوں نے سابقہ جماعت  کے امتحان میں پوچھے  ہیں اور طلبہ  کو بسا اوقات  ان سوالات کا  علم ہوتا ہے تو کیا اس میں کوئی حرج نہیں َ یاد رہے کہ ان اساتذہ  کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہی طریقہ ہے۔جزاكم الله خيراً


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ جائز نہیں کیونکہ امتحانات تو اس لیے ہوتے ہیں تاکہ طلباء کی مہارت 'حفظ 'ذہانت  اور محنت  کا اندازہ  لگایا جاسکے  لہذا کسی استاد  کے لیے یہ جائزنہیں کہ وہ امتحانی سوالات کے بارے میں کچھ بتائے  یا کوئی اشارہ کرےئ  کیونکہ یہ سوالات  اس کے پاس امانت ہیں 'ان کے بارے میں کسی کو مطلع  کرنا جائز نہیں کیونکہ یہ خیانت اور دھوکا ہے جو کہ حرام ہے ۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص350

محدث فتویٰ

تبصرے