السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعالیٰ کے لیے سجدئہ شکر کب کیا جائے؟ اس کی کیفیت کیا ہوگی اور کیا اس کے لیے وضو شرط ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سجدئہ شکر اس وقت ہوتا ہے جب کوئی مصیبت دور ہو جائے یا انسان کو کوئی نعمت حاصل ہو۔ یہ سجدہ اسی طرح ہے جس طرح نماز سے باہر کا سجدہ تلاوت ہوتا ہے۔ بعض علماء کی رائے ہے کہ سجدہ شکر بھی باوضو ہونا چاہیے اور اس کے لیے بھی اللہ اکبر کہا جائے۔ بعض کی رائے ہے کہ صرف سجدہ کو جاتے وقت اللہ اکبر کہا جائے، پھر سجدہ میں گر جائے اور ’’سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی‘‘ پڑھنے کے بعد دعا کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب