السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
تصویریں لٹکانے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دیواروں پر یا دفتروں وغیرہ میں لٹکانا مطلقاً جائز نہیں ہے بلکہ واجب ہے کہ انہیں مٹادیا جائے کیونکہ نبیﷺ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا تھا:’’ ہر تصویر کو مٹادو۔‘‘
تصویریں لٹکانے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ان کی تعظیم کرنے اور اللہ تعالیٰ کے سوا ان کی بھی عبادت کرنے لگتا ہے جبکہ یہ تصویریں بادشاہوں 'لیڈروں اور بڑے لوگوں کی ہوں اور اگر یہ تصویریں عورتوں اور بچوں کی ہوں تو پھر بھی یہ فتنہ سے خالی نہیں ہیں۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب