سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(447) برائی کے بدلے برائی

  • 10812
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1256

سوال

(447) برائی کے بدلے برائی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ملازم نے اپنے رفیق کار  کے بارے میں جھوٹ بولا اور اس کی چغلی  کرکے اسے نقصان  پہنچایا تو اس نے بھی  اس کے ساتھ  اسی طرح  کا سلوک  کیا اور  جواب  میں اسے  بھی نقصان  پہنچادیا تو اس صورت  حال کے بارے میں کیا حکم ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان دونوں  میں سے ہر ایک  نے بہت برا کیا ہے ۔ دونوں  میں سے ہر ایک کو چاہیے کہ  وہ اپنے ساتھی  سے اس ظلم  کی معافی  مانگے  اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو پھر  اللہ تعالیٰ ہی روز قیامت  اپنے بندوں  کے مابین  فیصلہ  فرمائے گا۔ان دونوں میں سے ہر ایک کے لیےواجب  ہے کہ وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور  فوراً توبہ  کرے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص341

محدث فتویٰ

تبصرے