سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(374) مسلم داعی کی شروط

  • 10749
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1310

سوال

(374) مسلم داعی کی شروط

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان داعی میں کیا   شرطیں  ہونی  چاہییں؟ میں  نے سارا قرآن مجید  حفظ  نہیں کیا تو کیا میں داعی بن سکتا ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

واجب ہے کہ داعی  جس کا حکم دے'اسے اس کا علم  ہو،جس بات  کی طرف دعوت دے  اسے وہ جانتا ہو'حلیم  اور بردبار ہو۔ داعی  کے لیے یہ لازم نہیں ہے کہ وہ سارے قرآن مجید اور باقی تمام علوم کا حافظ ہو بلکہ اسے ان دینی واجبات کا علم ہونا چاہیے  جن  کی طرف وہ دعوت دے رہاہو،اسی طرح اسے محرمات کا علم ہونا چاہیے اور دلائل ہاد ہونے چاہییں تاکہ ان لوگوں کومطمئن  کرسکے'جن کو وہ دعوت دے رہا ہو' نیز اسے دعوت کے اس طریقے  اوراسلوب  کا علم  ہونا چاہیے جس سے سامعین  اس کی بات کو سمجھ  لیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص298

محدث فتویٰ

تبصرے