سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(356) سونے کے تمغے پہننے کے بارے میں حکم

  • 10732
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1040

سوال

(356) سونے کے تمغے پہننے کے بارے میں حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے بہادری کے بعض کارناموں میں شرکت کی جس کی وجہ سے مجھے سونے کا تمغہ 'گھڑی اور قلم انعام کے طور پر ملے۔سوال یہ ہے کہ سونے کی بنی ہوئی ان اشیاء کےاستعمال کے بارے میں کیا حکم ہے ؟میں ان اشیاء کو کس طرح استعمال کرسکتا ہوںَ کیا ان میں زکوۃ واجب ہے'زکوۃ کی مقدار کیا ہوگی؟ یادرہے کہ مجھے یہ علم نہیں ہےکہ ان اشیاء میں سونے کی مقدار کتنی ہےَ جزاکم اللہ خیراً


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردوں کے لیے سونے کا تمغہ 'گھڑی یا قلم استعمال کرنا جائز نہیں ہے البتہ عورتوں کے لیے سونے کے زیوارت استعمال کرنا جائز ہے'لہذا آپ یہ اشیاء اپنی کسی قریبی رشتہ دار عورت کو دےدیں یا ان اشیاء کو استعمال کرنے سے پہلے ان سے سونا اتاردیں' دیگر زیورات کی طرح سونے کی ان اشیاء کی قیمت میں بھی زکوۃ ڈھائی فی صد ہوگی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص278

محدث فتویٰ

تبصرے