سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(354) گھڑی اور لوہے کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں حکم

  • 10730
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1641

سوال

(354) گھڑی اور لوہے کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا گھڑی کو پہننا اس لوہے کو پہننے کی طرح  ہے، جس کی ممانعت ہے ؟دائیں ہاتھ میں گھڑی  پہننے کے بارے  میں کیا  حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

انگوٹھی کی طرح کے بھی دائیں بائیں ہاتھ میں پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے نبی ﷺ کے بارے میں ثابت ہے کہ آپ نے دائیں ہاتھ میں بھی انگوٹھی پہنی ہے اور بائیں میں بھی ۔لوہے کی گھڑی اور انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ "صحیحین " میں حدیث ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شادی کرنے والے سے بھی فرمایا تھا:

(-التمس ولوكان خاتماًمن حديد(صحيح البخاري ‘النكاح ‘باب السلطان ولي لقول النبي صلي الله عليه وسلمم زوجنكها بما معك من لاقرآن ‘ ح:٥١٣٥ وصحيح مسلم ‘النكاح‘باب الصداق وجواز كونه تعليم قرآن وخاتم حديد___الخ‘ح:١٤٥-)

’’تلاش کرو خواہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔‘‘

نبیﷺ سے جو یہ روایت کیا جاتا ہے کہ آپ نے لوہے کے استعمال سے نفرت دلائی ہےتو یہ ایک شاذ اوراس حدیث صحیح کے مخالف روایت ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص277

محدث فتویٰ

تبصرے