سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

بچہ ماں کے پیٹ میں کب تک رہتا ہے

  • 10722
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 780

سوال

بچہ ماں کے پیٹ میں کب تک رہتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا طلاق 1989ء میں ہوا پھر 1990ء میں دوسرا نکاح ہوا اور بیٹا 1991ءکو پیدا ہوا لیکن وہ پورا شکل وصورت میں میرے پہلے خاوند جیسا ہے اب پوچھنا یہ کہ بچہ ماں کے پیٹ میں کب تک رہتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عمومی حالت تو یہی ہے کہ بچہ ماں کے پیٹ میں نو ماہ کم وبیش رہتا ہے ۔اور زیادہ سے زیادہ مدت میں اہل علم کے ہاں اختلاف پایا جاتا ہے ۔اور اگر اس دوران آپ کو مینسز وغیرہ آتے رہے ہیں تو پیٹ میں کسی حمل کا وجود ناممکن ہے۔لہذا یہ بچہ بعد والے خاوند کا ہی ہے۔ہاں البتہ بسااوقات یہ ہوجاتا ہے کہ بچہ رشتہ داروں میں سے کسی کی بھی شکل پر جا سکتاہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


تبصرے