السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
چاندی کی انگوٹھی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے اور اگر یہ جائز ہے توا سے دائیں بائیں ہاتھ میں پہنا جائے یا بائیں ہاتھ میں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردوں اور عورتوں کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں اور دائیں اور بائیں دونوں ہاتھوں میں پہننا جائز اور دائیں ہاتھ میں افضل ہے'کیونکہ دایاں ہاتھ اشرف ہے۔ نبیﷺ کبھی دائیں ہاتھ میں اور کبھی بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہن لیا کرتے تھے اور آپ ہی کی ذات گرامی ہمارے لیے اسوۃ حسنہ ہے۔ سونے کی انگوٹھی یا گھڑی مردوں کے لیے جائز نہیں 'یہ عورتوں کے لیے جائز ہے کیونکہ رسول اللہﷺ کی صحیح احادیث سے یہ ثابت ہے کہ سونا اور ریشم مردوں کے لیے حرام مگر عورتوں کے لیے حلال ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب