سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورت بھول جانا

  • 107
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1934

سوال

سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورت بھول جانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی دوسری  سورت پڑھنا بھول جائیں تو کیا سجدہ سہو کرنا ہو گا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں! سجدۂ سہو نہیں کرنا ہوگا، کیونکہ اصل اہمیت سورۂ فاتحہ کی ہے، اس کے بعد سورت یا کچھ آیات پڑھنا لازمی نہیں بلکہ مستحب ہے، اگر وہ چھوٹ جائے تو سجدۂ سہو لازم نہیں آتا۔ اور اگر کوئی کر لے تب بھی کوئی حرج نہیں، نماز ٹھیک ہوگی ان شاء اللہ!

(شیخ ابن باز﷫، فتاویٰ نور علی الدرب 2 ؍ 786)

 ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

تبصرے