سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(312) وہ مسلمان ہوکر نماز نہیں پڑھتا

  • 10669
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1096

سوال

(312) وہ مسلمان ہوکر نماز نہیں پڑھتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسلمان  جو ماں باپ کی طرف سے مسلمان ہے مگروہ نماز روزہ  اور دیگر  شعائر  اللہ کو ادا نہیں کرتا تو کیا اس کے ساتھ مسلمانوں کا سا معاملہ کرنا جائز ہے یعنی  کوئی مسلمان اس کے ساتھ  مل کر کھانا کھا سکتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب اس شخص کا یہ حال  ہے کہ وہ نماز 'روزہ  اور دیگر  شعائر اسلام  کو ادا نہیں کرتا تو علماء کے صحیح قول کے مطابق وہ ایسے کفر کا ارتکاب  کررہا ہے جس کی وجہ سے وہ دین اسلام سے خارج  ہوجاتا ہے۔اس سے تین دن تک توبہ  کا مطالبہ کیا جائے اگر توبہ کرلے تو الحمدللہ  ورنہ  اس پر  وہ حد نافذ کرےگا جو شریعت نے واجب  قرار دی ہے کہ مرتدین کو قتل  کردیا جائے۔ مسلمانوں کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ اس  سے دوستی  اور میل جول  رکھیں'البتہ  اسے وعظ ونصیحت کرنے کے لیے میل جول رکھ سکتے ہیں'شاید یہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور توبہ کرلے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص241

محدث فتویٰ

تبصرے