سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(310) وہ اپنے بھائی کے ساتھ ایسے گھر میں رہتا ہے جو ۔۔۔۔

  • 10667
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1211

سوال

(310) وہ اپنے بھائی کے ساتھ ایسے گھر میں رہتا ہے جو ۔۔۔۔

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں شادی شدہ ہوں اور  اپنی والدہ 'بڑے بھائی 'اس کی بیوی اور اپنی بہن کے ساتھ رہتا ہوں۔۔۔میرا بھائی نماز نہیں پڑھتا' علاوہ ازیں ہمارے گھر میں اور بھی بہت  سے خلاف شریعت امور ہوتے ہیں مثلاً فلمیں دیکھی جاتی ہیں'گانے سنے جاتے ہیں اور دیواروں پر بچوں  کی تصویروں کو لٹکایا جاتا ہے۔ میرا بھائی کسی نصیحت کو قبول نہیں کرتا تو کیا میں یہ گھر چھوڑدوں؟ الحمدللہ ! مجھے اس قدر توفیق حاصل ہے کہ  میں اپنی  الگ رہائش کا انتظام کرسکتا ہوں۔ میری والدہ کے لیے اس کے ساتھ رہنا جائز ہے یا اسے بھی میرے ساتھ ہی اس گھر سے نکل آنا چاہیے؟ امید ہے کہ میری رہنمائی  کرتے ہوئے یہ فرمائیں گے کہ اس  مسئلہ میں حکم شریعت کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرآپ کے لیے صورت حال  کی اصلاح اور اس کی خرابی  کا ازالہ ممکن  نہیں  ہے تو آپ  کے لیے واجب ہے کہ اس گھر سے نکل جائیں کیونکہ قدرت  کے باوجود اس گھر میں رہنا جائز نہیں ۔آپ  کی والدہ  کےلیے بھی  واجب یہ ہے کہ وہ آپ کے ساتھ  نکل آئیں کیونکہ کسی بھی  شخص  کے لیے جائز نہیں کہ وہ برائی کا ارتکاب  کرنے والے  کے ساتھ رہے جب کہ اسے چھوڑدینے کی اسے قدرت  حاصل ہو۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص240

محدث فتویٰ

تبصرے