سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) بد خلق دادا سے معاملہ

  • 10664
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1278

سوال

(307) بد خلق دادا سے معاملہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا دادا ہمارے ساتھ رہتا ہے اور وہ ہمیں کبھی  نہیں چھوڑتا یعنی  ہمیں مارنے اور ڈانٹنے  کا ہمیشہ  موقع تلاش کرتا رہتا ہے تو کیا اس کے لیے  بددعا یا اس سے  اونچی آواز میں بات کرنا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بوڑھے آدمی کے ساتھ نرمی کریں اور ان کی طرف سے آپ کو جو تکلیف پہنچتی  ہے'اس پر صبر کریں کیونکہ  انسان کی عادت ہے کہ جب وہ بڑا ہوجاتا ہے تو وہ تنگ دل ہوجاتا ہے اور اونچی آواز یا اپنے حکم کی مخالفت سے تکلیف محسوس کرتا  ہے اور اسے  برداشت  نہیں کرسکتا 'لہذا آپ ان سے  جو سنیں یا دیکھیں اس پر صبر  کریں نیز  انہیں بتادیں کہ آپ کوئی ایسا کام نہیں کریں گے' جس کی وجہ سے انہیں آپ کے لیے بددعا کرنا پڑے یا آپ کو مارنا پڑے۔امید ہے کہ اس سے انکی تیزی وتندی میں کمی  آجائے گی۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص239

محدث فتویٰ

تبصرے