سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(305) پڑوسیوں میں ترجیح

  • 10662
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1666

سوال

(305) پڑوسیوں میں ترجیح

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہم وطن پڑوسیوں  کو جو ہم سے دور رہتے ہیں'ان مسلمانوں پر ترجیح دی جاسکتی ہےجو اسی محلے میں رہتے ہیں جس میں ہم رہتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ترجیح کے تین اسباب ہیں۔

1۔قرابت

2۔اسلام اور

3۔پڑوس

 ایک پڑوسی ہو ہوتا ہے جس کے تین حقوق ہوتے ہیں۔اس سے مراد  وعہ مسلمان پڑوسی ہے جو رشتہ دار بھی ہوتو اس کے اسلام 'پڑوس اور رشتہ داری کے ناطے  حقوق ہیں۔ دوسرا پڑوسی وہ ہے جس کے دو حق ہیں۔ اس سے مراد وہ پڑوسی ہے جو مسلمان ہو'اسے  اسلام اور پڑوس  کی وجہ سے  دو حق حاصل ہیں اور تیسرا  پڑوسی وہ ہے جس کا صرف ایک ہی حق  ہوتا ہے اور اس سے مراد  وہ پڑوسی ہے جسے صرف  پڑوس کی وجہ سے  حو حاصل ہوتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص238

محدث فتویٰ

تبصرے