سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(269) نماز میں کمی پیشی کے احکام

  • 1066
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-24
  • مشاہدات : 1378

سوال

(269) نماز میں کمی پیشی کے احکام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امام نے ایک رکعت زیادہ پڑھ لی تھی اور میں جماعت کے ساتھ بعد میں شامل ہوا تھا، لہٰذا میں نے اس رکعت کو شمار کر لیا تو کیا اس صورت میں میری نماز صحیح ہوگی؟ اگر میں اسے شمار نہ کروں اور ایک رکعت اور پڑھ لوں تو پھر کیا حکم ہوگا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

صحیح قول یہ ہے کہ اس صورت میں آپ کی نماز صحیح ہے کیونکہ آپ نے پوری نماز پڑھی ہے، امام بھول کر ایک رکعت زیادہ پڑھنے میں معذور ہے، لہٰذا اگر آپ کھڑے ہو کر ایک رکعت اور پڑھیں گے تو آپ بلا عذر ایک رکعت کا اضافہ کریں گے۔ جس سے آپ کی نماز باطل ہو جائے گی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ294

محدث فتویٰ

تبصرے