السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا نمازی کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ قراء ت میں جنت کے ذکر کے موقع پر اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرے اور جہنم کے ذکر کے وقت اللہ تعالیٰ سے آتش دوزخ سے پناہ مانگے؟ کیا اس بارے میں مقتدی اور منفرد میں کوئی فرق ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہاں یہ جائز ہے اور اس بارے میں امام، منفرد اور مقتدی میں کوئی فرق نہیں، البتہ مقتدی کے لیے یہ شرط ہے کہ وہ اس قدر مشغول نہ ہو کہ وہ اس خاموشی کو اختیار نہ کر سکے جس کے اختیار کرنے کا قراء ت کے موقع پر حکم دیا گیا ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب