السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جس شخص نے عرصہ دراز سے اپنے بھائی سے ترک تعلق کر رکھا ہو'اس کے بارے میں کیا حکم ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ اس کا والد اس سے تعلق رکھنے سے منع کرتا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی دینی سبب کے بغیر ایک مسلمان کے لیے دوسرے مسلمان سے تعلق ترک کرنا حرام ہے اور کسی مسلمان سے ترک تعلق کے بارے میں اپنے ماں باپ یا کسی اور کی بات نہیں ماننی چاہیے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب