السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کسی انسان کے لیے یہ جائز ہے کہ وہ والدین کی اطاعت کے لیے کسی سنت کو ترک کردے 'مثلاً یہ کہ اس کا والد کا مطالبہ کرے کہ قمیص نہ پہنو۔کیا اس سلسلہ میں مستحب سنت اور واجب سنت میں کوئی فرق ہے؟ کای ہر سنت نیکی شمار ہوتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر والد کی اطاعت سے اللہ کے کسی حکم کی مخالفت لازم آتی ہو یا کسی ایسے کام کا ارتکاب کرنا پڑتا ہو جس سے اللہ تعالیٰ نے منع فرمایا ہو تو پھر خالق کی نافرمانی کے لیے مخلوق کی اطاعت نہیں کرنی چاہیے 'لہذا آپ کے لیے یہ جائز نہیں کہ کسی ایسے کام میں اپنے باپ کی اطاعت کریں'جس سے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی لازم نہیں آتی ہو۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب