سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(264) اللہ کے سامنے توبہ کرو

  • 10622
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1028

سوال

(264) اللہ کے سامنے توبہ کرو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مرتبہ میں اپنی والدہ سے ناراض ہوا اور میں نے اپنے بڑے بھائی کے سامنے یہ الفاظ کہہ دیےاللہ کی قسم  اگر یہ میری ماں نہیں ہوتی  تو میں اسے آگ سے جلادیتا ۔کیا اس بات کی وجہ سے مجھے گناہ ہوگا' مجھے اس بات کی وجہ سے  بہت ندامت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بے شک یہ ایک بد ترین بات ہے جو گناہ کبیرہ کا باعث ہے' کیونکہ اس میں ایک ایسے  بڑے کام کی قسم ہے' جو کفار کے حوالہ سے بھی جائز  نہیں ہے۔ یعنی  آگ سے جلانا'پھر اس میں والدہ  کی نافرمانی بھی ہے۔حالانکہ ان کا   حق بہت زیادہ ہے۔آپ پر  واجب یہ تھا کہ ان کی بات پر تحمل کا اظہار کرتے'ان کی ناراضی کے مقابلہ میں رضامندی  ونرمی  اور نرم  وشائستہ  الفاظ  استعمال  کرتے 'لہذا اب آپ پر واجب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے آگے توبہ کریں'آپ  سے جو کچھ  ہوا اس پر ندامت  کا اظہار کریں اور  والدہ سے معافی طلب کریں'اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ  قبول کرکے ان کے گناہوں کو معاف  فرمادیتا ہے۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص208

محدث فتویٰ

تبصرے